ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جلد صحت یابی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی تحصیل ملتان کے زیراہتمام دعائیہ تقریب ہوئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی دعائیہ تقریب کا اہتمام پیپلز پارٹی تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری ملک رضوان مہے نے کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں وہ ملک وقوم کا سرمایہ ہیں۔