راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 ترمیمی2016کے تحت راولپنڈی میں سپیشل کورٹس قائم کردی گئی ہیں جس کیلئے پریزائیڈنگ آفیسرز اور ٹیکنیکل ممبرز کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔راولپنڈی میں پر یزائیڈنگ آفیسرز میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی ،سب رجسٹرار اربن ون اور سب رجسٹرار اربن ٹو ہوں گے۔ٹیکنیکل ممبرز میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،انعم نورین ایگریکلچرل فیلڈ آفیسر ٹیکسلا اور ازکا شاہد ایگریکلچرل فیلڈ آفیسر کلر سیداں شامل ہیں۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن ڈپٹی سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو بھجوادیا گیا ہے۔