• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’پیار کا پنچ نامہ‘ اور اس کے سیکوئل کی کامیابی کے بعداب یہی ٹیم اپنی نئی فلم ’ سونو کی ٹی ٹو کی سوئیٹی‘لے کر فلمی پردے پر نئی آن بان کے ساتھ جلوگر ہ ہورہی ہے۔

ار ے ارے۔۔۔ایسے لمبے اور پہلی نظر میں بے تکے لگنے والے نام پر مت جایئے ۔۔۔نظر رکھئے کہ فلم میں آپ کے مزاج کا ہر مصالحہ ہے۔۔میوزک، مستی، ’ڈانس مانس‘۔۔۔وغیرہ وغیرہ ۔

Sonu_L1

فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں کارتک آریان ،نسرت باروچااور سنی سنگھ ۔ ٹریلرکو دیکھ کے لگتا ہے کہ کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے ، ایک لڑکی کو پسندکرتا دوسرا اس میں نقص نکالتا ہے ۔۔ایک دوسرے سے شرطیں لگتی ہیں۔۔۔ہار جیت ہوتی ہے اور ۔۔۔ہوتا ہے کیا۔۔۔؟۔۔یہ ہم آپ کو نہیں بتائیں گے ۔۔۔اس کے لئے آپ کو فلم کی ریلیز تک انتظار کرنا پڑے گا۔

Sonu_L2

فلم میں ہنسی ، مزاح اور رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔پاکستانی فلم بین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اس کی نمائش 9 فروری کو ملک بھر میں کی جائے گی۔۔۔

Sonu_L3

امید تو یہ ہے کہ فلم آپ کی جیب خالی نہیں کرے گی ۔۔۔بلکہ آپ کو تفریح کراتے ہوئے پسند آئے گی مگر کس حد تک یہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔۔

تازہ ترین