• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی سندھ میں کوئی حيثیت نہیں ، سراج درانی

There Is No Status In The Pti Sindh Siraj Durrani

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے رہنما پارلیمنٹ کوگالیاں اور لعنت دیتےہیں، جن لوگو ں نے پی ٹی آئی کو چنا وہ انہیں ہی لعنت دیتے ہیں ، یہ بات درست نہیں ، پی ٹی آئی کی سندھ میں کوئی حيثیت نہیں ۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی قادری صاحب کے ساتھ یکجہتی دکھا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی ماضی میں اتحاد بناتی تھی اسے اب الائنس کی ضرورت نہیں ہے۔

سراج درانی کاکہنا تھا کہ ایک زمانے میں شیخ رشید نے کلاشنکوف اٹھائی تھی جب اس پر مقدمہ درج ہوا تو کہنے لگا کہ پلاسٹک کی ہے ،ایسے آدمی کی زبان پر کیا یقین کریں گے وہ خود کو میڈیا میں زندہ رکھنے کےلئے ایسی باتیں کرتا ہےاور آجکل شیخ رشید نے عمران خان کا سہارا لیا ہوا ہے۔

سراج درانی نے نقیب اللہ معاملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلز پارٹی راؤ انوار کو بچانا چاہتی ہے ۔

تازہ ترین