• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Lodhran To Bahawalpur Speedo Bus Service Start

لودھراں اور بہاولپور کے شہریوں کے لیے خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب نے لودھراں تا بہاولپور اسپیڈو بس سروس کا آغاز کر دیا۔

لودھراں اور بہاولپور کے شہری اب آرام دہ سفری سہولیات حاصل کر سکیں گے ، 28 اعشاریہ 7 کلومیٹر کے فاصلے کا کل کرایہ صرف 30 روپے ہو گا ، مسافر یہ کرایہ ای ۔ ٹکٹنگ کے ذریعے ادا کریں گے ، جبکہ 10 کلومیٹر کا کرایہ صرف 10 روپے ہو گا ۔

یہ بسیں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک لودھراں اور بہاولپور کے درمیان چلیں گی جس سے روزانہ 2 سے 3 ہزار افراد سفری سہولیات حاصل کر سکیں گے ۔

اسپیڈوبس سروس کے 19 اسٹیشنز میں سے لودھراں میں 8 اور بہاولپور میں 11 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ۔

 

تازہ ترین