• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ڈاکٹر صاحب! آپ کے گلے میں اسٹیتھسکوپ لٹکا ہے،
میرے گڈو کے گلے میں جوتا لٹکا رہتا ہے۔
وہ اسے سینے سے لگا کر سوتا ہے۔
جاگتے میں کبھی کپڑا پھیرتا ہے، کبھی برش،
کبھی پالش کرتا ہے،
کبھی منہ سے چاٹتا ہے۔
میں اس کی یہ عادت کیسے چھڑواؤں؟‘‘
خاتون یہ بتاتے ہوئے روہانسی ہو گئیں۔
میں نے تسلی دی،
’’فکر نہ کریں،
بچپن میں ایسی عادتیں پڑ جاتی ہیں۔
گڈو بڑا ہو کر ٹھیک ہو جائے گا۔‘‘
خاتون چلا اٹھیں،
’’ڈاکٹر صاحب! میرا گڈو بچہ نہیں ہے۔
وہ بڑا ہو چکا ہے اور ٹی وی شو کا میزبان ہے۔‘‘

تازہ ترین