چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ججز انصاف کے علاوہ دیگر کام کر رہے ہیں، ججوں کی توجہ سیاسی معاملات پر زیادہ ہے جس سے ملک میں انصاف متاثر ہورہا ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاءریفارمز کمیشن قائم ہے اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس کمیشن کےرکن ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قانون کے مطابق کمیشن نے سال میں 4 بار اجلاس کرنا ہوتا ہے، لیکن یہاں 2015ء سے لا ریفارمرز کمیشن کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا ہے۔