وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نےکہاہے کہ پاکستان کوسرحدی خطرات درپیش ہیں،بھارت،اسرائیل اورامریکادھمکیاں دےرہےہیں اورہم آپس میں لڑرہےہیں۔
نارووال میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ دشمن اس وقت پاکستان کو میلی نگاہ سےدیکھ رہاہے، اپوزیشن والےدھرنےدیکر ملک دشمنی کاثبوت دے رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ لاہوری مبارکباد کےمستحق ہیں،عوام نےانتشارپھیلانےکی کوشش کوناکام بنادیا ہے،طاہر القادری،عمران نیازی اور زرداری کااستقبال خالی کرسیاں کررہیں تھیں۔
ا ن کا کہناتھاکہ عوام ن لیگ اور اپوزیشن کے فرق کو بخوبی سمجھتے ہیں،فرق ایسا ہے ہی جیسے ٹی وی کمرشل میں آتاہے کہ فرق صاف ظاہر ہے،نواز شریف کو بھلے عدالت نے نااہل کردیا لیکن وہ آج بھی عوام کے دلوں میں ہیں۔