• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف سمندر پار پاکستا نی استعمال شدہ کاریں درآمد کرسکتے ہیں ، وزارت تجارت

Todays Print

اسلام آباد ( نمائندجنگ ) وزارت تجارت نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بیگج، گفٹ اور رہائش کی منتقلی اسکیم کے تحت استعمال شدہ کاریں درآمد کرنے کی سہولت حاصل ہےاس سکیم کے فوائد تجارتی بنیادوں پر گاڑیوں کی درآمد کرنے والوں کو حاصل نہیں ہوں گےوزارت تجارت نے ملک میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے عمل میں آسانی کو صحیح خطوط پر استوار کئے جانے بارے حالیہ فیصلوں کے سلسلہ میں شراکت داروں ، عوام اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آگاہی کے سلسلہ میں وضاحت کی ہے کہ صرف سمندر پار پاکستا نیوں کو بیگج ، گفت اینڈ ٹرانسفر آف ریڈیڈنیس سکیمز کے تحت استعمال شدہ کاریں درآمد کرنے کی سہولت حاصل ہے جبکہ درآمدی پالیسی میں اس شق کا استعمال تجارتی بنیادوں پر گاڑیوں کی درآمد کی غرض سے نہیں تھا ۔ اس سکیم کے مسلسل غلط استعمال سے بچنے اور حقیقی طور پر استفادہ کرنے والے یعنی سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت اور آسانی کیلئے درآمدی پالیسی میں اس شق کا اضافہ کیا گیا تاکہ سمندر پار پاکستانی خود اپنے بینک اکاؤنٹ سے ایسی درآمد پر غیر ملکی زرمبادلہ ، ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کرسکیں ۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی دوسرا بیرون ملک سے استفادہ کرنے والے کے نام پر درآمدات میں فائدہ نہ اٹھا سکے ۔ تاہم اس وقت درآمدی عمل میں موجود گاڑیوں کے سلسلہ میں غور و خوض جاری ہے اورصرف ایک مرتبہ یہ درآمدی سہولت دیئے جانے کیلئے شق کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ وزارت تجارت نے واضح کیا ہے کہ اس پالیسی میں تبدیلی کی توقع پر کوئی بھی گاڑی درآمد کرنے والا اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا اور کسٹمز حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی گاڑیاں ضبط کر لیں اور یا ان غیر قانونی درآمدات کے خلاف کوئی دیگر قانونی کارروائی کی جائے ۔ وزارت تجارت کا درآمدی عمل میں پھنسی گاڑیوں کے ماسوا پالیسی کی اس شق میں تبدیلی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تازہ ترین