• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی ہربات کا جواب موچی دروازے پر دوں گا،کائرہ

لاہور(نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ہر بات کا جواب موچی دروازے پر دوں گا ،پی پی کھٹکتی ہے دل یزداں میں کانٹے کی طرح، قوم شوباز شریف کی شوبازیوں سے اچھی طرح واقف ہے،قوم کو پتہ ہے کہ کون ٹوپیاں پہن کر ٹوپی ڈرامے کرتا ہے، شہباز شریف لاہور سے باہر نکلو میرے گائوں سمیت کہیں جائو آپ کو لوڈشیڈنگ کا پتہ لگ جائے گا، ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا کے محلات کے علاوہ ہر جگہ آج بھی اندھیرے ہیں، مال روڈ پر اپوزیشن ماڈل ٹائون کے شہدا کے خون کا حساب لینے جمع ہوئی تھی، شہباز شریف کو ماڈل ٹائون اور قصور کے شہدا کے خون کا حساب دینا ہوگا، 5فروری کو شہباز شریف کو موچی گیٹ میں ہر سوال کا جواب دینگے،شہباز شریف 5سالہ حکومت میں سوئس بینک سے پیسے واپس کیوں نہ لائے، اب الیکشن آ ر ہے ہیں تو سوئس اکائونٹ یاد آگئے، شہباز شریف نے قوم سے کل بھی جھوٹ بولا آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، سوئس اکائونٹس کی دولت کی حقیقت تھی تو سامنے لے آتے، سوئس اکائونٹس کو چھوڑیں اب اپنے بھائی اور ان کے بچوں کی دولت اور کرپشن کے مقدمات کی فکر کریں، میاں صاحب کے خاندان نے جو اربوں ڈالر لوٹے وہ عدالت واپس لانے والی ہے، شہباز شریف کا دامن صاف ہے تو حدیبیہ ریفرنس میں تکنیکی بنیادوں کا سہارا کیوں لے رہے ہیں، شہباز شریف خود کو پہلے حدیبییہ کی تحقیقات کیلئے پیش کریں پھر باتیں کریں۔
تازہ ترین