• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں سنی لیونی کا مومی مجسمہ نصب کیا جائیگا

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کی نامور اداکارہ سنی لیونی بھی مومی پتلے میں ڈھل جائیں گی۔جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں بھارتی داکارہ سنی لیونی کا مومی مجسمہ نصب کیا جائیگا جس کیلئے نہ صرف سنی نے حامی بھرلی ہے بلکہ اُنکے مومی مجسمہ کی تیاری کیلئے مادام تساؤ میوزیم کی ٹیم نے سنی لیونی سے ملاقات کی اور مجسمہ کے حوالے سے پیمائش بھی لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنی لیونی کا مومی مجسمہ جلدمنظر عام پر لایا جائیگا جبکہ اپنے مومی مجسمہ کے حوالے سے سنی لیونی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ واضح رہے سنی لیونی سے قبل امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رُخ خان، ریتک روشن، ایشوریہ رائے، کترینہ کیف اور مادھوری ڈکشٹ کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں جبکہ بولی وڈ اداکار ورون دھون، پرابھاس اور انیل کپور کا مومی مجسمہ ہانگ کانگ کے مادام تساؤ اورماضی کی نامور ادکارہ مدھو بالاکا مومی مجسمہ نئی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں نصب کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین