• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور، پتوکی اور قصور میں کارروائیاں

Pfa Multiple Operations Seals Sweet And Bakery Shops

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کی مشہور بیکری اور مٹھائی کی دکان غیر معیاری مصنوعات کی تیاری پر7یوم کے لیے سیل کردی اور5 لاکھ جرمانہ کردیا ۔ جعلی کھلا دودھ تیار کرنےوالوں کوزائد المیعاد پاوڈر مہیا کرنے والا بڑا گروہ بھی پکڑ اگیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے لاہورکے لکشمی چوک میں واقع مٹھائی اور بیکری کی ایک مشہور دکان کے پیداواری یونٹ پر چھاپامارا،جہاں غیر معیاری مصنوعات کی تیاری پربیکری کو 5لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے بہتری کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی اور7دن کےلئے دکان بھی سیل کر دی ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کےویجیلنس سیل نےپتوکی، قصور اور ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں کرکے جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹریوں کوزائد المیعاد پاوڈر مہیا کرنے والے گروہ کا سراغ لگالیا۔

ٹیم نے ملک پاؤڈر کے 20 کلو کے 250 جبکہ 40 کلو کے 130 بیگ قبضے میں لےلیے، ڈی جی خان میں آئس فیکٹری کی آڑ میں جعلی دودھ تیار کرنے والی 3 فیکٹریاں سیل کردیں ،جبکہ پاؤڈر اور کیمیکلز سے تیار کردہ 11ہزار800 لیٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا۔

اس دودھ میں یوریا، فارملین اور کیو اے سی جیسے مضر ِصحت کیمیکلز پائے گئےتھے، فیکٹریاں سیل کرکے رپورٹ درج کرا دی گئی۔

 

تازہ ترین