• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف ججز کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ”نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہو گا“ کہہ کر نواز شریف ججز کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی اسی حالت میں ہیں، جیسے ڈکٹیٹ کرتے تھے جبکہ تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ٹھیک کہتے ہیں کہ کراچی سے گلگت تک ان کی کرپشن کے چرچے ہیں ،شہباز شریف نے ایک دھیلے کی نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا حساب دینا ہی ہو گا۔
تازہ ترین