• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ کا سول اسپتال اورملحقہ علاقوں کا دورہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 6 جنید فیض نے سول اسپتال کے مختلف وارڈوں، او پی ڈی کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، کچرے کے ڈھیر، ڈاکٹروں و ادویات کی موجودگی اورفراہمی کامعائنہ کیا، سول جج کے دورے کی اطلاع پر انتظامی امور سے متعلق افسران بھی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 6حیدرآباد جنید فیض میمن نے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر سول اسپتال سے ملحقہ علاقوں، سول اسپتال کے تمام وارڈوں، بشمول ایمرجنسی، پارکنگ، بلک ادویات اسٹور، اوپی ڈی اور او پی ڈی میں واقع ادویات کے اسٹورز کامعائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے بات چیت کرکے مسائل اورشکایات معلوم کیں، نیز انہوں نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے شکایات کا جائزہ لیا۔ سول جج کے دورے کی اطلاع پر اسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس، ایم آر اوز و دیگر انتظامی افسران بھی پہنچ گئے۔ سول جج ڈھائی گھنٹے تک سول اسپتال کے مختلف حصوں کامعائنہ کرتے رہے۔
تازہ ترین