• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو پھر شکست،سیریز جیت لی

England Win Against Australia With Series 3 0

انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں بدترین ناکامی کے بعد ون ڈے سیریز میں عالمی چیمپئن کو زیر کرکے اپنے شائقین کےچہروں پر مسکراہٹ لوٹادی ہے۔

سیریز کے تیسرے میچ میں مہمان ٹیم دلچسپ مقابلے کے بعد 16 رنز سے سرخرو رہی، یہ پہلی بار ہے کہ کینگروز اپنے ہوم گرائونڈ پر کسی بھی ون ڈے سیریز کے ابتدائی تینوں میچز ہار کر سیریز بھی گنوا بیٹھے ہیں۔

اس مرتبہ جوز بٹلر انگلش اننگز کے ہیرو ثابت ہوئے، وہ جس وقت کریز پر آئے، ان کی ٹیم189 رنز پر6 وکٹ کھوچکی تھی، لیکن انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور کرس ووکس کےساتھ مل کر ساتویں وکٹ پر دھواں دھار 113رنز کی شراکت قائم کرکے ٹوٹل 302 تک پہنچادیا۔

97 رنز پر مچل اسٹارک کی گیند پر انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تھا لیکن ایکشن ری پلے نے واضح کردیا کہ گیند ان کے بیٹ سے ٹکرا کر پیڈز سے لگی تھی۔

ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے 6وکٹوں پر 302 رنز بنائےجبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئرسٹو نے 39، کپتان اوئن مورگن نے 41، جو روٹ نے 27 بنائے۔

بٹلر 83 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 100 جبکہ کرس ووکس صرف 36 گیندوں پر 2 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے بنائے گئے 53رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے 2، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، مارکس اسٹئونس اور مچل مارش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلیا ہدف کے تعاقب میں 6وکٹوں پر 286 رنز بنا سکی،ایرون فنچ 62، مچل مارش 55، کپتان اسٹیون اسمتھ 45 اور اسٹونز 56رنز بنا کر نمایاں رہے۔

وکٹ کیپر ٹم پین نے 31رنز کی اننگز کھیلی لیکن آخری نمبرز پر بیٹسمینوں کی کاوش کینگروز کے لیے ناکافی ثابت ہوئی جبکہ انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ ، کرس ووکس اور عادل راشد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

 

تازہ ترین