• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیئے دنیا کے نہایت چھوٹے ۔۔مگر حیرت انگیز جانوروں سے

آیئے آج کچھ ایسے جانوروں سے آپ کا تعارف کرایا جائے جو اپنے قد اور لمبائی چوڑائی کے لحاظ سے نہایت چھوٹے ہیں مگر اس کے باوجود دلکش ہیں۔

’بیمبل لی بیٹ۔۔۔دنیا کا سب سے چھوٹا چمگاڈر ہے ۔دودھ پلانے والا جانور ہے ۔اس کی کل لمبائی دو اعشاریہ سات سینٹی میٹر ہے یعنی 1 انچ کے قریب۔

02

لیپٹو فلپس کارلا ۔۔۔دنیا کا سب سے چھوٹا سانپ ہے۔ اس کی کل لمبائی 10 سینٹی میٹر ہے یعنی 4 انچ اور اس کی موٹائی ایک ’نوڈل‘ کے برابر ہے۔

03

پیگمی جبروا۔۔۔دنیا کا سب سے چھوٹا چوہا ہے۔ اس کی لمبائی 5 سینٹی میٹر ہے یعنی تقریباً 2 انچ ، یہ 10 فٹ تک چھلانگ لگا سکتا ہے۔

04

پیڈروفائن امونیسس۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا مینڈک ہے ۔ اس کی کل جسامت 7.7 ملی میٹر ہے۔

05

بروکیشیا مائکر ا۔۔۔یہ دنیا کے سب سے چھوٹے گرگٹ یا چھپکلی کی نسل سے ہے ۔ اس کی کل لمبائی 29 ملی میٹر یعنی 1.1انچ ہے۔

06

بی ہمنگبرڈ ۔۔۔دنیا کی چھوٹی ترین چڑیا ۔ اس کا وزن دو اعشاریہ چھ گرام اور اس کی لمبائی چھ اعشاریہ ایک سینٹی میٹر  یعنی تقریباً 2.2 انچ ہے۔

07

بورنیو۔۔۔۔ یہ ہاتھی سب سے چھوٹی نسل کا ہے۔ اس کی دم بہت لمبی ہوتی ہے، اکثر زمین کو چھوجاتی ہے ۔ پیدائش کے وقت اس کا وزن 100 کلو گرام ہوتا ہے جو تیزی سے بڑھتا ہے۔

08

موموسیٹ ۔۔۔دینا کا سب سے چھوٹا بندر ہے۔ اس کا قد تقریباً پانچ انچ ہوتا ہے۔ اس کی دم جسامت سے بھی زیادہ لمبی ہوسکتی ہے۔ یہ 16 فٹ تک کی جمپ لگا سکتے ہیں۔

09

ڈوف سمن ۔۔۔دنیا کا چھوٹا مگر مچھ ہے۔ اس کی لمبائی 5 فٹ 3 انچ تک ہوتی ہے اور اس کا وزن 6 سے 7 کلو گرام تک ہوتا ہے۔

تازہ ترین