• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ڈائریا، ہر گھنٹے میں 5 بچے مرجاتے ہیں، ماہرین

Diarrhea Kills 5 Children Every Hour In Pakistan

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف ڈائریا سے ہر ایک گھنٹے میں 5بچوں کی موت واقع ہوتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ہرسال ڈائریا کا شکار ہونے والے 63فیصد بچوں کو روٹا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اسپتالوں کو لایا جاتا ہے ۔

خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرم شاہ نے روٹا وائرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ روٹا وائرس گندے پانی کے ذریعے ایک بچے سے دوسرے بچے میں با آسانی منتقل ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اس وائرس کی پرورش بچوں کی انتٹریوں میں ہوتی ہے، جو بچوں میں اسہال اور ڈائریا کا باعث بنتا ہے۔

اکرم شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 63 فیصد بچے ڈائریا اور اسہال کا شکار ہوتے ہیں ،روٹا ویکسین کو ای پی آئی میں شامل کردیا گیا ہے اور اب بچوں کو 10 مہلک بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن کی جائے گی۔

ڈاکٹراکرم شاہ کا کہنا تھا کہ روٹا ویکسین سے بچوں کی شرح اموات میں کمی ہوگی بلکہ اس بیماری کے خلاف بچوں کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا ۔

تازہ ترین