• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: سگریٹ پھینکنے پر500 درہم جرمانہ ہوگا

دبئی میں عام راستوں یا گاڑی چلاتے ہوئے سگریٹ پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دبئی کی بلدیہ نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے سگریٹ نوشوں کو خبردار کرنے کی غرض سے ایک مہم شروع کی ہے اور انہیں خبردار کیا جارہا ہے کہ وہ سگریٹ کے بچے ہوئے ٹوٹے شاہراہوں پر یا گلیوں ، بازاروں میں پھینکنے سے گریز کریں۔

اب اگر سگریٹ نوش بچے ہوئے ٹوٹے مخصوص جگہوں اور گندگی والے ڈبوں میں نہیں ڈالیں گے اور انہیں عام راستوں اور گاڑی چلاتے ہوئے شاہراہوں پر پھینکیں گے توان پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دبئی میں عوامی مقامات پر تھوک اور بلغم پھینکنے پر بھی پانچ سو درہم کیا جاتا ہے۔

بلدیہ کے شعبہ ویسٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر عبدالمجید سیفی کا کہنا ہے کہ اس مہم میں سگریٹ اور کاغذ کے ٹکڑے پھینکنے والے لوگوں کو خبردار کیا جارہا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکبین پر جرمانے کیے جارہے ہیں۔

 

تازہ ترین