بھارت میں جاری دہلی ٹائمزفیشن ویک2018ء کے دوسرے دن بھی ماڈلز نے دلکش لباس میں ریمپ پرجلوے بکھیرے۔
بھار ت کے شہر دہلی میں رنگا رنگ ٹائمزفیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں حسیناؤں نے دیدہ زیب ملبوسات میں ریمپ پر واک کی اور فیشن کے دلدادہ افراد کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔
سال 2018-2019ء کے ان جدید فیشن سے آراستہ موسمِ بہار اور موسمِ گرما کے ملبوسات میں جہاں ایک طرف اسٹائل کا مکمل خیال رکھا گیا ہے وہیں رنگوں کی چناؤ میں بھی خواتین کی پسند کو مدِ نظر رکھ کر کلیکشن تیار کی گئی ہیں۔
ڈریم ڈائمنڈدہلی ٹائمز فیشن ویک میں کئی نامور ڈیزائنرز کی کلیکشن حاضرین کے سامنے پیش کی گئی جنہیں زیب تن کر کے ماڈلز ریمپ پر پہنچیں تو فیشن کے دلدادہ افراد نے جی بھر کر داد دی۔
دلکش رنگوں کی حامل ساڑھیاں، گھاگرااورشرٹس کی کلیکشن میں ماڈلز ریمپ جلوۂ گر ہوئیں تو کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پایا۔