قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تالیوں اور مبارک بادوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرم ناک ہے۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں خورشیدشاہ نے کہا کہ قصور کے 250 بچے اور 12 بچیاں پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں ، شہباز شریف کو ڈوب مرنا چاہیے کہ وہ ان بچوں کو بچا نہیں سکے ۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر دنیا کی دوسری بڑی لیب لاہور میں ہے تو باقی ملزمان گرفتار کیوں نہیں کیے جاسکے ، شہباز شریف ڈھائی سو بچوں اور بارہ بچیوں کے ملزمان کی گرفتاری کی مبارکباد کب لیں گے ۔