• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنیوٹ مائنز کو لیز پر دینے سے متعلق شہبازشریف کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے،پرویز الٰہی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ چنیوٹ مائنز کو لیز پر دینے کے بارے میں شہبازشریف کے اس بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا جو انہوں نے نیب میں پیشی کے بعد پریس کانفرنس میں دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے تفصیلی بیان میں کہا کہ شہبازشریف بتائیں کہ انہوں نے ڈھائی ارب خرچ کر کے کون سا لوہا نکالا، میری حکومت نے 4 کروڑ روپے خرچ کر کے پتہ چلا لیا تھا کہ وہاں پایا جانے والا لوہا قابل استعمال نہیں،ان کا کہنا تھا کہ 6دسمبر 2007ء کو جب ارشد وحید کی کمپنی کو لیز پر دینے کا معاہدہ ہوا تو میں وزیراعلیٰ نہیں بلکہ نگران حکومت تھی۔ نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) اعجاز نثار نے 24 نومبر 2007ء کو اسے لیز پر دینے کی سمری پر دستخط کیے اور 6 دسمبر کو ارشد وحید کی کمپنی سے معاہدہ ہوا جس کا میرا یا میری حکومت کا تمام معاملہ سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ شریف برادران نے جب وہاں سے سونا نکالنے اور قوم کی تقدیر بدلنے کا ڈرامہ کیا تو میں نے اسی وقت کہا تھا کہ یہاں سے تو ملنے والا لوہا بھی قابل استعمال نہیں یہ اتنا سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں کہاں سے لے آئے ہیں، اب بھی نیب میں اپنے خلاف کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے وہ اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین