لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا ہےکہ ہمارے دل اور دروازے بلوچستان کی عوام اور طلباءکیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ سید رضا علی گیلانی نے ان خیالات کا اظہاریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں گورنمنٹ ڈگری کالج خاران بلوچستان سے آئے طلباءو اساتذہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر ہائر ایجوکیشن نے حکومت پنجاب کی جانب سے خیر سگالی کے جذبے کے تحت لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دل اور دروازے بلوچستان کی عوام اور طلباءکیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ صوبائی وزیر نے بعد ازاں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں ہ کتاب میلے کا دورہ کیا ، سید رضا علی گیلانی نے یو ای ٹی لاہور میں جاری ایچ ای سی کے زیر اہتمام وومن فٹ بال ٹورنامنٹ کے شرکاءسے بھی ملاقات کی ۔