• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبقدر پرنسپل قتل،واقعہ کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

Todays Print

شبقدر( نمائندہ جنگ) شبقدر میں گزشتہ روز اپنے ہی شاگرد کے ہاتھوں قتل ہونے والے نجی کالج کے پرنسپل حافظ سریر احمد کے قتل کے تیسرے روز بھی علاقے کی فضاء سوگوار رہی اور مقتول پرنسپل کے سوئم اوررسم قل کے موقع پر مقتول کی لواحقین سے تعزیت کے لئے اہل علاقہ سمیت طلباء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب شبقدر کے تمام نجی کالجز آج تیسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہے۔ڈی پی او چارسدہ کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی شبقدر کی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ تحصیل شبقدر میں مٹہ روڈ پر واقعہ نجی کالج کے طالب علم نے اپنے ہی کالج کے پرنسپل حافظ سریر احمد کو فائر کرکے قتل کیا تھا واقعہ کے تیسرے روز بھی شبقدر میں فضا ء سوگوار رہی مقتول پرنسپل کا سوئم آبائی گائوں اٹکے میں ہوا جسمیں اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ نجی کالجوں کے طلباء اور مقامی سیاسی افراد نے متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی اور شبقدر بھر میں آج تیسر ے روز بھی تمام نجی کالجز بند رہے دوسری جانب ڈی پی او چارسدہ کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی شبقدر کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جسمیں ایس ایچ او شبقدر عارف خان انوسٹی گیشن انچارج سردار حسین اور اے ایس آئی یحیی جان شامل ہیں واقعہ کے بارے میں گزشتہ روز ڈی پی او چارسدہ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پرنسپل کے توہین مذہب کے بارے میں کوئی شواہد نہیں ملے۔

تازہ ترین