• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی قتل کیس میں ملوث ملزم ضمانت پررہا

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین چمکنی پرمشتمل بنچ نے صوابی قتل کیس میں ملوث ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے ضیاء الرحمان تاجک ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی ‘ استغاثہ کے مطابق ملزم فاتح رحمان ساکن صوابی پرالزام ہے کہ اس نے 5 ستمبر2017ء کوتھانہ صوابی کی حدود میں فائرنگ کرکے عبادالرحمان کو قتل کردیاتھاماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔
تازہ ترین