• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کے عوام سے زیادتی نہیں ہونے دینگے،کہدا بابر

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے جی ڈی اے کہدا بابر نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے مقامی آبادی سے کسی صورت زیادتی نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ گوادر مستقبل میں عالمی منظر نامے میں ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اس سلسلے میں وزیر اعلی میر عبدالقدس بزنجو نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ میں گوادر کا تفصیلی دورہ کروں اور وہاں کے عوام کو در پیش مسائل سے آگاہی حاصل کروں انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائینگی۔
تازہ ترین