سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ کرنے پر سیکریٹری بلدیات کو طلب کرلیا، عدم پیشی پر چیئر مین ملیرٹاؤن جان محمد بلوچ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کےملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائی گی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ 80 ہزار بلدیاتی ملازمین کو مقامی حکومت نے تنخواہیں نہیں دیں۔
اس موقع پر عدالت نے سیکریٹری بلدیاتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے 9 فروری تک تمام ملازمین کو نہ ملنے والی تنخواہین جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس عرفات سعادت ریمارکس میں کہا کہ افسران کو شکل دیکھنے کے لئے عدالت میں طلب نہیں کیاجاتا، ملازمین کو تنخواہیں دینے اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز کےطریقہ کار کے بارے میں عدالت کو بتایا جائے۔