• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس پر اعتبار کرنا ممکن نہیں، اعتزاز احسن

Do Not Trust On Punjab Police Aitzaz Ahsan

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے زینب قتل کیس حل کرنے کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قصور واقعے کے بعد پنجاب پولیس پر اعتبار کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ زینب کے قتل میں گرفتار ملزم محمد عمران اکیلے یہ کام نہیں کر سکتا، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ زینب قتل کیس میں ایک اہم شخصیت کا نام لیا جا رہا ہے، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس کے پیچھے بہت ہی طاقتور گروہ ملوث ہے، اگر ملزم عمران کا ڈی این اے ٹیسٹ 8 کیسز میں مثبت آ گیا تھا تو پھر اسے پہلے کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین