راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظریف کو تبدیل کر کے سول سیکریٹریٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری کو اضافی چارج دے دیا گیا ۔ملتان اور فیصل آباد تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو بھی تبدیل کر کے متعلقہ کمشنروں کو چارج دیدیا گیا ہے۔ ٓذرائع کے مطابق ڈاکٹر ظریف جو چار سال سے چیئرمین تعینات تھے کو تین سال کی مدت کے بعد چھ ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔