• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکولس کیج کی ایکشن فلم ’دی ہیومینیٹی بیورو‘کا پہلا ٹریلر

معروف ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’دی ہیومینیٹی بیورو‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

راب ڈبلیو کنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سال 2030میں گلوبل وارمنگ کے باعث پیدا ہونے والی بدترین معاشی اور ماحولیاتی صورتحال کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نکولس کیج، سارہ لند، ہیو ڈیلون، جیکب ڈیویس، کرٹ میکس، جیٹ کلین اور ڈیوڈ لوگرین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کیون ڈیوالٹ کی پروڈیوکشن میں تیار کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 6اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین