خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپور میں عید میلاد النبی کی ریلی پر فائرنگ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گرفتار کالعدم تنظیم کے رہنماء سید پریل شاہ، مولانا عبدالکریم مری اور ذیشان معاویہ عدالت میں پیش عدالت نے گرفتار افراد کو 17 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیکر ان کو سینٹرل جیل سکھر بھیج دیا سید پریل شاہ اور دیگر کو عدالت میں پیش کرنے کے دوران ان کے حامیوں کا بڑا ہجوم عدالت کے احاطے میں موجود رہا اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔