• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرپول کی شکایت پر جھنگ سے فحش فلمیں بنانے والا ملزم گرفتار

On Interpol Complaint Arrested Pornography Film Maker From Jhang

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کینیڈا سے انٹرپول کی شکایت پر جھنگ میں کارروائی کی، کارروائی میں فحش فلمیں بنانے میں ملوث ایک ملزم تیمور مقصود کو گرفتا​ر کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم تیمور نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کیا ہے، ملزم سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ انٹرپول نے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا سے ملزم کی نشاندہی کی تھی، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین