لاڑکانہ میں نشےمیں دھت تھانے دار نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھا دی۔ گاڑی کی ٹکر سے2 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ زخمی افراد کو بروقت امداد نہ ملنے پر ورثاء نے اسپتال میں احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔
لاڑکانہ کے تھانہ ولید کے ایس ایچ او علی مرتضیٰ نے گاڑی راہ گیروں پر چڑھادی۔ لاہوری ریگیولیٹر کے قریب نشےمیں دھت ایس ایچ او کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اورکئی زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کو چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کو گرفتار کرکے قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب زخمی افراد کو اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پرورثاء نے اسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے شیشے توڑ دیئے تاہم بعد میں اسپتال انتظامیہ کی یقین دہانی پرورثاء نے احتجاج ختم کردیا۔