کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز ویلفیئر یونین کے صوبائی چیئرمین حاجی صالح محمد قلندرانی سینئر نائب صدر میرولی محمد قلندرانی فنانس سیکرٹری الٰہی بخش بلوچ جنرل سیکرٹری بلال احمد قلندرانی نے کہا ہے کہ سنجاوی تا لورالائی روڈ کئی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بڑی گاڑیوں کیلئے عذاب سے کم نہیں آئے روز بڑے بڑے حادثے پیش آرہے ہیں اورٹرانسپورٹروں کیلئے مشکلات ہیں صرف ایک گھنٹے کا سفر دس گھنٹے میں طے ہوتا ہے ٹرانسپورٹر منی ٹرک ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس ہزار تک ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی روڈوں کا یہ حال ہےحکومت سے مطالبہ ہے کہ روڈ کو جلدازجلد پختہ کیاجائے۔