• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ: لاپتہ افراد سےمتعلق نوٹس جاری

Sindh High Court Notice Issued For Missing Persons

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز و دیگر کو یکم مارچ کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔ دورکنی بینچ نے لاپتہ شہریوں کو یکم مارچ تک بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ شہری شکیل احمد اور ندیم کو 20 نومبر 2017 کو رینجرز نے حراست میں لیا تھا۔ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ خدشہ ماورائے عدالت قتل کردیا جائے گا، بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواستوں پر آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز و دیگر کو یکم مارچ کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔

تازہ ترین