اسلام آباد (نمائندہ جنگ )موجودہ ورلڈ سلور فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم نے ایمبیسیڈر کی حیثیت سے کلاسک فٹ بال لیگ جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ محمد وسیم پاکستان کی تاریخ کے واحد پروفیشنل باکسر ہیں جنہیں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ فرنچائیز کے ماڈل پر کلاسک لیگ کا انعقاد روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے چند ہفتے بعد اگست میں کراچی میں متوقع ہے۔