• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم پدماوت کے لیے رنویر سنگھ کو پہلا ایوارڈ مل گیا

Ranveer Singh Gets His First Award For Padmaavat

بالی ووڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘ کافی عرصے تک تنازعات کا شکار رہنے کے بعد آخر کار ریلیز کر دی گئی لیکن اب بھی بھارت کی کئی ریاستوں میںاس فلم پر پابندی عائد ہے۔

Ranveer Singh 01_l

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پدماوت‘ میں رنویر سنگھ نے علائوالدین خلجی کا ایسا شاندار کردار ادا کیا ہے کہ دیکھنے والےنہ صرف حیران رہ گئے ہیں بلکہ ان کے اس روپ کو بے حد پسند بھی کیا ۔

پدماوت کی ریلیز کو ابھی ایک ہفتہ بھی پورا نہیں ہوا کہ رنویر سنگھ نے اس فلم کے لیے پہلا ایوارڈحاصل کرلیا۔ اس سےزیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کو ایوارڈ دینے والےاور کوئی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے شہنشاہ ’بگ بی‘ یعنی امیتابھ بچن ہیں۔

Ranveer Singh 02_l

بگ بی کو رنویر سنگھ کی اداکاری اس قدر پسند آئی کہ ان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے ایک تعریفی نوٹ خط کی شکل میں لکھ کر پھولوں کے گلدستے کے ساتھ ان کو ایوارڈ کے طور پر پیش کیا جس کی تصویر رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ’مجھے میرا ایوارڈ مل گیا، سر بچن۔‘

رنویرسنگھ، امیتابھ بچن کے بہت بڑے پرستار ہیں اور تب ہی وہ اکثر مختلف انداز میں ان سے اظہارمحبت بھی کرتےنظر آئے ہیں۔

سپر اسٹار امیتابھ بچن کے حوالے سے یہ بات کہی جاتی ہے کہ جب وہ کسی فنکارکے کام سے متاثر ہوتے ہیں تو اس کے لیے تعریفی نوٹ لکھ کراسےایوارڈ کے طور پر دیتے ہیں۔

Ranveer Singh 03_l

اس سے قبل کنگنا رناوٹ فلم’ کوئن اور تنو ویڈز منو ریٹرنز‘، ششانت سنگھ فلم’ ایم ایس دھونی‘ اور دپیکا پڈوکون فلم’ رام لیلا‘ میں شاندارکارکردگی کے سبب امیتابھ بچن کی جانب سے ایسا ہی ایوارڈ لے چکے ہیں۔

تازہ ترین