سندھ کے شہر دادو میں دو ملزمان نے ایک 8سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
آٹھ سالہ بچے سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والےدو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔
گرفتار ملزمان بھی کم عمر ہیں جن میں 15 سالہ شاہ میر اور سولہ سالہ آزاد نامی لڑکا شامل ہے۔