• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادیوں کی مشاورت سےآئندہ کا لائحہ عمل دینگے،طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ احتجاج کے حق کو محفوظ رکھتے ہیں جب ضرورت ہو گیا اتحادیوں کی مشاورت سےآئندہ کا لائحہ عمل دینگے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے قانونی اور ظالم نظام کے خلاف سیاسی جدوجہدمیں تیزی لائیں گے ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ17 جنوری سے احتجاج کا آغاز ہوا اختتام نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا کسی سیاست سے تعلق نہیں یہ انسانی معاملہ ہے ،مکمل انصاف تک ہماری تمام توانائیاں بروئے کار رہیں گی ۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانی شہریوں کو آن لائن ممبر بننے کی سہولت میسرہوگی۔اس حوالے سے تنظیم سازی کیلئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری یکم فروری آج رات 2بجے کی نجی ائیرلائن کی فلائٹ سے 15 سے 20روزہ تنظیمی دورے پر برطانیہ روانہ ہو جائیں گے۔
تازہ ترین