کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف تربت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے الحاق شدہ کالجز کے بی اے ، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے سال 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، نتائج کے مطابق امتحاناتمیں 1719 امیدواروں نے شرکت کی اور 641 امیدوار کامیاب قرار پائے ، کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 37.28 فیصد رہا ، بی ایس سی کے امتحاناتمیں 965 امیدواروں میں سے 474 نے کامیابی حاصل کی ، کامیاب امیدواروں کا تناسب 49.12 فیصد رہا ، بی اے میں شریک 754 امیدواروں میں سے 22.15 فیصد کامیاب ہوئے ، بی ایس سی کے امتحانات میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنجگور کی طالبہ ماریہ عارف بنت محمد عارف رول نمبر 157 نے 673 نمبرحاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ گرلز ڈگری کالج پنجگور کی طالبہ رخسار اعجاز بنت اعجاز احمد رول نمبر137 اور گرلز ڈگری کالج تربت کی طالبہ ماہ جبین حسن بنت محمد حسن رول نمبر 1372 نے مساوی 663,663نمبر حاصل کرکے دوسری اور گرلز کالج پنجگور کی طالبہ بختاور حبیب بنت حبیب اللہ رول نمبر 123 نے 657 نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ، بی اے کے امتحانات میں گرلز ڈگری کالج تربت کی طالبہ ذکیہ حبیب بنت حبیب رول نمبر 1079 نے 670 نمبر حاصل کرکے پہلی ، گرلز کالج تربت کی طالبہ زہرہ لعل بخش بنت لعل بخش رول نمبر1031نے 668نمبر حاصل کرکے دوسری اور گرلزکالج تربت کی طالبہ سپنا بنت رفیق احمد رول نمبر 1035 نے 667 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔