ملتان نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوائنزا کی زد میں آ کر خانیوال کے رہائشی غریب خاندان کے دو نوجوان بیٹے دم توڑ گئے ہیں جبکہ تیسرا نوجوان بیٹا بھی سیزنل انفلوائنزا کے جراثیم سے متاثر ہوکر نشتر اسپتال پہنچ گیا ہے، متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ سے امداد کی اپیل کر دی ہے۔
ملتان نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوائنزا کی زد میں آکر خانیوال اعوان چوک فرید کوٹ کی رہائشی رضیہ بی بی کے دو بیٹے محمد وسیم اور محمد مبین سیزنل انفلوائنزا کی زد میں آکر دم توڑ چکے ہیں جبکہ تیسرا بیٹا محمد فہیم نشتر اسپتال میں زیر علاج ہے۔
بچوں کی ماں رضیہ بی بی کے مطابق ان کا واحد کفیل زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے جبکہ وفات پانے والے وسیم کی عمر تقریباً 18 برس اور مبین کی 16 سال تھی جبکہ زیر علاج محمد فہیم کی عمر 17 سال ہے۔
رضیہ بی بی نے خادم اعلیٰ پنجاب سے امداد کی اپیل کر دی ہے۔