• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ موجودہیں، ایف آئی اے

Fia Confirms Group Involved In Child Pornography In Pakistan

ڈائریکٹر سائبر کرائمز ایف آئی اے کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا ہے کہ پاکستان میںبچوں سے جنسی زیادتی کی فلمیں بنانے (چائلڈ پورنو گرافی) میں ملوث گروہ موجود ہے اوراس معاملے پر 4کیسز رجسٹرڈ ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو میں کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ چائلڈ پورنو گرافی کے کیسز سے متعلق ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، ہم نے چاروں رجسٹرڈ کیسز میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈائریکٹر سائبر کرائمز ایف آئی اے نے مزید کہا کہ 4رجسٹرڈ کیسز کے علاوہ بھی 4دیگر انکوائریاں بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ کی موجودگی کا انکشاف کیا اور کہا کہ بین الاقوامی سطح پر چائلڈ پورنو گرافی کے جو گروہ کام کررہے ہیں، ان کے ممبر پاکستان میں موجود ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان میں ایسےگروہوں میں مڈل اوراپرمڈل کلاس کےلوگ شامل ہیں،جو پڑھے لکھے اور انگریزی سے واقفیت رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ایسےگروہوں سےمنسلک افرادکےبینک اکاونٹس کی تحقیقات جاری ہے۔

تازہ ترین