• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاند گرہن، بلیو اور سپرمون کا نظارہ

پاکستان سے لے کر مشرق وسطیٰ، شمالی امریکا، روس، آسٹریلیا اور بھارت تک کروڑوں افراد نے150برس بعد چاند گرہن، سپر بلڈ بلیو مون کا نظارہ دیکھا۔

یہ منظر اس وقت دیکھے میں آیا جب سورج، زمین اور چاند ایک قطار میں ایک دوسرے کے سامنے آگئے، جس کے نتیجے میں چاند گرہن لگا اور اس وقت چاند زمین کے قریب ترین تھا۔

یہ ایک ماہ کے اندر دوسرا مکمل چاند تھا اور اسی لیے اسے بلیو مون کا نام بھی دیا گیا، جس کا رنگت سے کچھ لینا دینا نہیں جبکہ بلڈ یا سرخ اس وقت نظر آتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آجاتی ہے۔

دنیا بھر میں بدھ کی رات آسمان پر ایک انوکھا منظر دیکھا گیا، جب 3 قمری واقعات ایک ساتھ رونما ہوئے، بدھ کو نہ صرف چاند گرہن ہوا بلکہ مہینے کا دوسرا مکمل چاند زمین سے سب سے کم فاصلے پر بھی ہے۔

اس واقعے کو ʼسپر بلیو بلڈ مون یعنی بڑا نیلگوں اور خونی چاند کا نام دیا گیا ہے،یہ چاند گرہن 10 بج کر 51 منٹ جی ایم ٹی پر شروع ہوا اور اس کا اختتام 16 بج کر8 منٹ جی ایم ٹی پر ختم ہو گا۔

مغربی نصف کرۂ زمین پر رہنے والے اس کا نظارہ زیادہ بہتر طور پر کر سکیں گےجبکہ آخری مرتبہ اس نوعیت کا منظر دنیا میں بسنے والوں نے 1866 میں دیکھا تھا۔

سپر بلیو بلڈ مون یا عظیم نیلگوں خُونی چاند دراصل نیلے چاند کا ہی نتیجہ ہوتا ہے، نیلگوں چاند تو اس مہینے میں دوسری مرتبہ طلوع ہو گا لیکن گرہن کی وجہ سے چاند پر پڑنے والا زمین کا عکس سرخ رنگ کا نظر آئے گا اور اسی وجہ سے اسے بلڈ مون یا خونی چاند بھی کہا جاتا ہے۔

زمین اور چاند کا فاصلہ سات فیصد کم ہونے کی وجہ سے چاند معمول سے 14 فیصد زیادہ روشن ہو گا اور یہ معمول سے بڑا نظر آے گا ۔

امریکا میں ستاروں کے مشاہدے کے شوقین افراد نے اس نیلگوں خونی چاند کا نظارہ بدھ کو علی الصبح طلوع آفتاب سے پہلے کیا۔

اس سے قبل واشنگٹن میں امریکی خلائی ادارے ناسا کے ہیڈ کوارٹر کے ماہر گورڈّن جونٹسن نے کہا تھا کہ یہ چاند امریکا کے مغربی حصہ الاسکا اور ہوائی میں سب سے واضح دکھائی دے گا۔

انہوں نے ایک سرکاری بیان میں کہاہے کہ شمال مغربی امریکا، الاسکا اور ہوائی 31 جنوری کو چاندنی میں نہا جائیں گے۔

 

تازہ ترین