• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو اسٹاک،ڈیری،فشریزاورایگریکلچرنمائش لاڑکانہ میں ہوگی،ناہیدمیمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ناہید میمن نے کہا ہے کہ سندھ انٹر پرائز ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت ساتویں سندھ لائیو اسٹاک ،ڈیری ،فشریز اور ایگریکلچر نمائش 10اور11فروری کو لاڑکانہ میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ لاڑکانہ میں اس نمائش کے انعقاد کا مقصد لاڑکانہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کی زرعی معیشت اور پیداوار کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ اور ملحقہ علاقوں سے2ملین ٹن چاول پیدا ہوتا ہے اور چاول کی اس پیداوار کا90فیصد افریقہ ،مشرقی وسطیٰ اور مشرق بعید کو برآمد کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ چاول کی پیداوار چین، بھارت، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ویتنام اور تھائی لینڈ ٹیکنا لوجی کے میدان میں بہت آگے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا کاشتکار اور بیوپاری بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے استفادہ کرے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ اور سندھ انٹر پرائز ڈیولپمنٹ فنڈ(ایس ای ڈی ایف)چاول اور دیگر زرعی پیداوار کی فروخت کے لئے گراں قدر کام کررہے ہیں اس سلسلے میں ایس ای ڈی ایف نے اسٹیٹ بینک کے مدد سے بلڈ مارڈنئز اور ریپلیس اسکیم شروع کی ہے اس کے علاوہ ایس ای ڈی ایف ہیسکنگ مل کے قیام میں بھی معاونت کررہے ہیں چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ناہید میمن نے کہا کہ ایل ڈی ایف اے نمائش 2018پولٹری ،ڈیری اور لائیو اسٹاک اور فشریز کے حوالے سے بھی اسٹالز ،معلومات اور کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے اس موقع پر سیکریٹری زراعت ساجد جمال ابڑو نے ایل ڈی ایف اے 2018کے انعقاد کے اغراض ومقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو ،ڈائریکٹر جنرل فشریز غلام محمد مہر ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سندھ پولٹری ویکسین ،سینئر ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو اور سندھ انٹر پرائز ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محبوب الحق نے بھی سوالات کے جوابات دیئے ۔
تازہ ترین