• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر ملتان اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور استعفیٰ دیں ،عدنان ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین یونین کونسل نمبر 32 و اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن ملتان ملک محمد عدنان ڈوگر نے کہا ہے کہ آج اجلاس کے بعد کوئی جواز نہیں بنتا کہ میئر ملتان مزید اس عہدے پر قائم رہیں ، میں ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کریں اور استعفیٰ دیں کیونکہ وہ اس ایوان میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں ، آج اس ایوان نے ہمارے دعوے کو سچ ثابت کردیا ہے کہ 48 کے قریب چیئرمینوں نے میئر کے خلاف اپنا فیصلہ دیا اور میں ان چیئرمینوں کی جرأت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق و سچ کا دامن نہ چھوڑا۔
تازہ ترین