• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال کی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر گجرات کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تبادلہ

اسلام آباد(ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار)وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال کی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر گجرات خرم یوسف کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تبدیل کر دیا گیا ۔ وزیر مملکت نے ڈی جی ایف آئی اے کو تحریری شکایت کی تھی کی ایف آئی اے نے لالہ موسیٰ کے تاجر عبدالکریم بٹ کو حراست میںلیا جس پر وزیر مملکت نے اے ڈی گجرات میاں خرم سے رابطہ کر کے انہیں کہا کہ عبدالکریم بٹ ایک شریف تاجر ہے اس کے خلاف غیر قانونی حربہ استعمال نہ کریں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے وزیر مملکت کو تو یقین دہانی کرا دی مگر ایف آئی اے کے اہلکاروں نے حراست میںلئے گئے افراد کو رشوت حاصل کر کے چھوڑا ۔دوسری طرف تھانہ ایف آئی اے گجرات کے ایس ایچ او انسپکٹر محسن وحید کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ کی بھیجی گئی رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ 25جنوری2018 انہوں نےملازمین کے ہمراہ ٹریول ایجنسی ریلوے روڈ لالہ موسیٰ کے مالک میاں امجد جو تھانہ ایف آئی اے گجرات کے مقدمہ نمبر 25/2017میں اشتہاری ہے کی گرفتاری کےلئے چھاپہ مارا اور زین ٹریولز ایجنسی میں عبدالکریم نامی شخص سے ٹریول ایجنسی کا لائسنس طلب کیا تواس نے بتایا کہ اس ٹریول ایجنسی کا اصل مالک میاں امجد ہے جس کے پاس کوئی لائسنس نہیں ہے ۔ جسے تصدیق کےلئے تھانہ ایف آئی اےلایا گیا ۔ایس ایچ او نےاپنی رپورٹ میں کہا کہ وہ گورنمنٹ آف پاکستان کا ملازم ہےنہ کہ کسی ایم این اے یا کسی اسٹیٹ منسٹر کا ۔ وزیر مملکت نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اور کار سرکار میں مداخلت کی۔
تازہ ترین