• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام پاک قطر بزنس کانفرنس رواں ماہ دوہا میں ہوگی

راولپنڈی (اے پی پی) بیرون ممالک کاروباری مواقع کی آگہی کے لیے پاک قطر بزنس کانفرنس فروری کی 26تاریخ سے دوہا میں شروع ہو گی ۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئر مین خورشید برلاس نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ بیرون ممالک کاروباری مواقع کے فروغ اور ان سے استفادہ کے لیے راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام دوہا قطر میں دو روزہ ”بزنس کانفرنس “کا انعقاد فروری کی 26اور 27تاریخ کو کیاجائے گا ۔انہوںنے بتایاکہ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافے کے اقدامات کو تقویت دینا ہے تاکہ دونوں ممالک کی تجارتی مصنوعات کے باہمی تبادلے سے برآمدات کو فروغ مل سکے ۔
تازہ ترین