• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری کے خلاف جدوجہد میں پی آئی اے ملازمین کے ساتھ ہیں،سراج الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہےکہ شہدائے پی آئی اے سلیم اکبر اور سید عنایت رضا کی قربانی ناقابل فراموش ہے،جماعت اسلامی نجکاری کے خلاف جدوجہد میں پی آئی اے ملازمین کے ساتھ ہے،موجودہ ظلم کے نظام کے خلاف بغاوت اور جہد و جہد کرنے کی ضرورت ہے،وہ پی آئی اے ٹاؤن شپ میں نجکاری مخالف ’’ بیاد شہدائے پی آئی اے‘‘ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے، جس کا اہتمام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن ایمپلائز یونین (پیاسی) نے کیا تھا، کانفرنس سےپیاسی کے صدر عبید اللہ، سیکرٹری جنرل محمد احمد صدیقی، سابق صدر برجیس احمد اورآٹاپ کے صدرنجیب الرحمٰن نے بھی خطاب کیا، جبکہ پی آئی اے کی لیبرتنظیموںاورایسو سی ایشنز کے قائدین اور محنت کشوں نے اس میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا،سراج لحق نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ نظام میں وسائل پر ظالموںکا قبضہ ہے جس میں عام آدمی کو کچھ نہیں مل رہا ہر حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھائے اور وعدے کیئے لیکن عوام کو کچھ نہیں دیا،حکمرانوں کے بینک بیلنس میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور غریب،غریب سے غریب تر ہو تا چلا جا رہا ہے،انہوں نے اپیل کی کہ پی آئی اے کے محنت کش مسائل کے حل کیلئے پیاسی کا ساتھ دیں۔
تازہ ترین