لاہور(خبرنگارخصوصی)پارلیمنٹ کیلئے نامناسب الفاظ استعمال کرنےپر عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف کارروائی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کر لیا گیا،مسلم لیگ تاجر ونگ کے سیکرٹری حیاث مجید شیخ نے حمزہ رشید ایڈووکیٹ کے توسط سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو چٹھی لکھی ہے جس کی نقول چئیرمین الیکشن کمیشن اور چئیرمین سینیٹ کو بھجوائی گئی ہے۔