• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صا ف د یہا ت پر و گر ام ، صوبہ بھر میں راولپنڈی ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)خا دم پنجاب صا ف د یہا ت پر و گر ام میں صوبہ بھر میں ڈویژنل سطح پر راولپنڈی ڈویژن دوسرے جبکہ اضلاع میں راولپنڈی ضلع پانچویں نمبر پر آیا ہے،جبکہ تاحال راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں جینیٹوریل سروسز کا ٹھیکہ نہیں ہوسکا ہے۔راولپنڈی ڈویژن میں ضلع اٹک نے جینیٹوریل سروسز کا ٹھیکہ دیدیا ہے۔جس کی مدت نو ماہ بن رہی ہے۔صوبہ میں 19اضلاع میں ٹھیکے ہوچکے ہیں۔راولپنڈی،جہلم اور چکوال میں جینیٹوریل سروسز کیلئے دوبارہ ٹینڈر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ٹھیکے کیلئے پری بڈنگ کانفرنس میں ٹھیکیداروں نے شرکت کی تھی تاہم فائنل مرحلے میں کسی نے اپنی بڈ جمع نہیں کرائی تھی۔ صاف دیہات پروگرام کا پہلا مر حلہ ضلع راولپنڈی میں مکمل ہوچکا ہے۔ جس کے تحت ضلع راولپنڈی کی 98دیہی یونین کونسلوں سے 2662گندگی کے ڈھیر اُٹھائے گئے اور درجنوں ٹن کا کوڑا کر کٹ صاف کیا گیا ۔ پہلے مر حلے میں 702سینٹری ورکروں اور 230 گاڑیوں کی مدد سے 98دیہی یونین کونسلوں میں 803گندگی ڈمپنگ پوائنٹس سےکوڑااکھٹا کیا گیا تھا۔اسی طرح را ولپنڈی ڈ و یژ ن کی سطح پر 1100 گائوں کی مختلف یو نین کونسلو ں میں سے3454سا ئٹس پر سے کوڑے کے ڈ ھیراٹھائے گئے تھے۔صاف دیہات پروگرام کے دوسرے مرحلے پر بھی کام جاری ہے۔
تازہ ترین