تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم خاقان عباسی کی جانب سے مسلم لیگ ن حکومت مفلوج ہونے کے بیان پر تعجب ہے۔
ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں تو پھر کن کے پاس ہیں؟
ان کا مزید کہناتھاکہ ایک طرف وہ نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہیں تو دوسری طرف ایسے بیان دیتے ہیں ،پتہ نہیں وہ ان بیانات سے دنیا کو کیا تاثر دیناچاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہاکہ گزشتہ دنوں ان کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے اس کا مطلب ہے کہ انڈونیشیا کے صدر نے ایک مفلوج حکومت سے مل کر گئے تھے۔